ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 6:27 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کے روز دیر شام سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بر آمد کر لیا ہے۔

ڈوڈہ کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ
ڈوڈہ کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ

اطلاعات کے مطابق ضلع کے گوریا گندنہ کے جنگل میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 10 راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی انجام دی اور اس پناہ گاہ کو تباہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ نے بتایا کہ پناہ سے برآمد کیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود میں دو اے کے 47 بندوقیں، 2 اے کے میگزین، 1 چینی پستول، 580 اے کے راؤنڈ، 3 چینی گرینیڈ اور ایک پستول میگزین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا بیشتر اسلحہ زنگ آلود ہو گئی تھیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک پرانا ٹھکانہ تھا اور اسے ایک دہائی قبل ضلع میں آپریشن کرنے والے عسکریت پسند استعمال کرتے تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.