ڈی آئی جی عبدالجبار نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا اور وہاں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل کی گئی سیکیورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن (ڈی کے آر) رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالجبار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی چناب کے تین اضلاع میں سے ڈوڈہ اور رامبن عسکریت سرگرمیوں سے پاک ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں اب بھی عسکریت پسندی ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس علاقے کو عسکریت پسندی سے پاک بنایا جائے۔
ڈی آئی جی عبدالجبار نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا اور وہاں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل کی گئی سیکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اس وقت وادی چناب میں انتہائی پُرامن صورتحال ہے۔
'سنہ 2020 میں جموں و کشمیر میں 215 عسکریت پسند ہلاک'
عبدالجبار نے بتایا کہ 'چناب میں امن و امان اور عسکریت پسندی کی حالت کو جانچنے کے لیے ایک کرائم ریویو میٹنگ کی۔ چناب زون میں سیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یوم جمہوریہ کے موقع پر کورونا کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تقاریب منعقد نہیں کر سکتے ہیں، تاہم یوم جمہوریہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منایا جائے گا'۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ چناب ویلی سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے مہم جاری ہے اور ہمارے جوان ان کے خلاف کاوائی کر کے اس میں ملوث قصورواروں کو سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے مقابلے میں یہاں منشیات فروشی سرگرمیاں کم ہیں تاہم اس کو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔