ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں انٹرل اسکول زونل لیول ٹورنامنٹ میں مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ کئی روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کھوکھو، چیس، کیرم اور کبڑی کے علاوہ کئی دیگر کھیل مقابلوں میں مقامی طلبہ طبع آزمائی کر رہے ہیں۔ Inter Zonal Level Sports Tournament in Doda
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہی طالبات نے کہا کہ قریب ڈھائی برس تک کھیل کود سمیت مختلف سرگرمیاں معطل رہیں۔ Sports Tournament in Doda کھلاڑیوں نے کہا کہ مہینوں کے بعد کھیل مقابلوں کے آغاز سے طلبہ کو اپنے ہنر کو صحیح سمت دینے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کھیل مقابلوں میں پوری دلجمعی سے حصہ لے رہے ہیں۔
عہدیداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے ہنر کو نکھارنے اور انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بین اضلاع مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
- مزید پڑھیں: اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز