ETV Bharat / state

ڈوڈہ: فوج کی جانب سے کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح

فوج نے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 4:33 PM IST

ڈوڈہ: فوج کی جانب سے کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح
ڈوڈہ: فوج کی جانب سے کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایک نجی سکول میں فوج نے کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔

کمپیوٹر کوچنگ کلاسز کا انعقاد کرنے والی فوج کی 10راشٹریہ رائفلز کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں کمپیوٹر تعلیم کی سہولیات کے فقدان کے پیش نظر انہوں نے نوجوانوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوچنگ کلاسز کی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ غریب طلبہ کے لیے نجی اداروں اور آئی ٹی کوچنگ سنٹرس تک رسائی اور فیس کی ادائیگی کمپیوٹر تعلیم سے دور رہنے کا موجب بنتی تھی، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فوج نے غریب طلبہ کے لیے مفت کمپیوٹر کوچنگ کی شروعات کی۔

کمپیوٹر کوچنگ کی تعلیم کے علاوہ فوج نے طلبہ کو کمپیوٹر سے متعلق کتابیں بھی مفت تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: کیلاش یاترا کے لئے بھی امرناتھ یاترا جیسے انتظامات کیے جائیں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمپیوٹر کوچنگ کے لیے آئے طلبہ نے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر تعلیم کے سبب انہیں مستقبل میں کافی فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔

پہلے بیچ میں چالیس طلباء اور چالیس طالبات کو ایک ماہ تک کمپیوٹر کوچنگ کرائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.