ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا انکشاف، بارودی مواد برآمد - گھٹ علاقہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد

پولیس ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو برآمد کر کے تباہ کر دیا۔ اس میں چار ڈیٹونیٹر، بارہ وولٹ کی ایک بیٹری، پچاس میٹر بجلی کی تار، دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو پریشر کوکر، دو پائپوں میں پانچ کلو وزنی آر ڈی ایکس اور دیگر مواد شامل تھا۔ اس مواد کو پلاسٹک بیگ میں رکھا گیا تھا۔

ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا انکشاف، بارودی مواد برامد

author img

By

Published : May 7, 2021, 7:34 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس اور فوج نے گھٹ علاقہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر آفسر نے بتایا کہ پولیس کو ضلع ڈوڈہ کے چکرانتی گاؤں میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

ڈوڈہ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا انکشاف، بارودی مواد برامد

اس کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طور علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔ تلاشی کے دوران فورسز کو مذکورہ علاقہ میں دھماکہ خیز مواد ملا۔

تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو برآمد کر کے تباہ کر دیا۔ اس میں چار ڈیٹونیٹر، بارہ وولٹ کی ایک بیٹری، پچاس میٹر بجلی کی تار، دھماکہ خیز مواد سے بھرے دو پریشر کوکر، دو پائپوں میں پانچ کلو وزنی آر ڈی ایکس و دیگر مواد شامل تھا۔ اس مواد کو پلاسٹک بیگ میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس مواد کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے رکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں کوئی عسکری ٹیٹ ورک سرگرم نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس مواد کو اس وقت یہاں رکھا ہوا ہوگا جب یہاں عسکری کارروائیاں ہوتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.