ETV Bharat / state

'ڈوڈا میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے کافی زمین'

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ساگر ڈائیفود نے جدید ترین تعلیمی اداروں، زراعت کی صنعتوں، اخروٹ اور سیب کے پلانٹس جیسے مختلف منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ضلع میں کافی سرکاری زمین موجود ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 8:56 AM IST

ساگر ڈائیفود ان باتوں کا اظہار پیر کے روز پونے میں نامہ نگاروں سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی صنعتی کلسٹرز، ہوٹلز اور زراعت پروسیسنگ پلانٹس شروع کیے جائیں جس کے لیے زمین کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے وسائل پیدا ہونگے، معیشت مضبوط ہوگی اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔

ساگر ڈائیفود نے دعویٰ کیا کہ تعلیم، زراعت اور دیگر کئی شعبوں سے وابستہ متعدد سرمایہ کار دلچسپی رکھتے ہیں اور جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں اور مقامی انتظامیہ بہتر ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ یونین ٹریٹری میں آسکیں اور سرمایہ کاری کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ 'متعدد متوقع سرمایہ کاروں نے اپنی انکوائری بھیج دی ہے اور ضلع انتظامیہ ان پر کام کر رہی ہے۔ "جانی نقصان سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈوڈا میں کچھ پابندیاں عائد کی گئیں۔ تاہم صورتحال پُرامن ہے اور ہم اس بات کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوانوں کو روزگار ملے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.