ETV Bharat / state

Rehearsal Parade For I Day ڈوڈہ میں یوم آزادی سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد - ڈوڈہ میں یوم آزادی سے قبل فُل ڈریس ریہرسل

یوم آزادی تقریب سے قبل جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ ان تقاریب میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف اسکولوں کے طلبہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔

full-dress-rehearsal-ahead-of-independence-day-in-doda
ڈوڈہ میں یوم آزادی سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 9:04 PM IST

ڈوڈہ میں یوم آزادی سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

ڈوڈہ: یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پیر کے روز اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی نے قومی پرچم لہرایا اور مختلف حفاظتی دستوں ،اسکولوں کے طلبہ کے مارچ پاسٹ پریڈ کی سلامی لی۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم بھی موجود تھے۔ اُنہوں مارچ پاسٹ پریڈ میں کچھ معمولی اصلاح کی ہدایت کی۔

اے ڈی سی ڈوڈہ نے مختصراً قومی تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مجاہدین آزادی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ضلع کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور ہندوستان کو زرعی مصنوعات میں خود کفیل بنانے میں ایگرو اور الائیڈ سیکٹر میں ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: Rehearsal Parade I day بڈگام میں یوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

اے ڈی سی نے سماج کے تمام طبقات کی مساوی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف محکموں کے ذریعے چلائی جانے والی سماجی تحفظ اور انفرادی فائدے کی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔

بتادیں کہ وزیراعظم نریندر مودی 15 اگست کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے 77واں جشن آزادی منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی عمارت کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ اس سال کے یوم آزادی کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی جن کا آغاز وزیر اعظم نے 12 مارچ، 2021 کو احمد آباد، گجرات کے سابرمتی آشرم سے کیا تھا، اور یہ یومِ آزادی ایک بار پھر ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیےملک کو نئے ولولے اور جوش کے ساتھ ’امرت کال‘ میں داخل کرے گا۔ 77 ویں یوم آزادی منانے کے لیے متعدد نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.