ETV Bharat / state

Foxglove Blooms Festival: ڈوڈہ کے گاؤں بھدرواہ میں فاکس گلوو بلومز فیسٹیول کا انعقاد - بھدرواہ میں فوکس گلوو بلوم

ڈوڈہ میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں کے ذریعہ 'فاکس گلوو بلومز' Foxglove Blooms Festival کا تہوار منایا گیا۔ یہ تہوار پہلی دفعہ بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک سے منایا گیا۔ دراصل ڈوڈہ کے گاؤں نوری ہنگا میں منعقد یہ تہوار ایک پھولدار پودے کی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ Foxglove Blooms Festival

Foxglove Blooms Festival: ڈوڈہ کے گاؤں بھدرواہ میں فوکس گلوو بلوم فیسٹیول کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 4:16 PM IST

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں کے ذریعہ 'فاکس گلوو بلومز' Foxglove Blooms Festival کا تہوار منایا گیا۔ یہ تہوار پہلی بار بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک سے منایا گیا۔ دراصل ڈوڈہ کے گاؤں نوری ہنگا میں منعقد یہ تہوار ایک پھولدار پودے کی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ جسے عام طور پر Foxglove اور سائنسی نام Digitalis کہا جاتا ہے۔

Foxglove Blooms Festival: ڈوڈہ کے گاؤں بھدرواہ میں فوکس گلوو بلوم فیسٹیول کا انعقاد

اس پودے کا تعلق یورپ، مغربی ایشیا اور شمال مغربی افریقہ سے ہے۔ بھدرواہ فاریسٹ ڈویژن کے جنگلات میں یہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ ہمارے ہرے بھرے جنگلات کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے پھول نلی نما شکل ہوتے ہیں، جو لمبے چوڑے اسپائک پر پیدا ہوتے ہیں اور ان کا رنگ جامنی سے گلابی، سفید اور پیلے تک مختلف ہوتا ہے۔ یہ دل کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ Foxglove Blooms Festival celebrated at Bhadarwah

اس تقریب میں مختلف اسکولز کے طلباء اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران اس پھولدار پودے کی اہمیت یونیورسٹی کیمپس بھدرواہ کے ڈاکٹر نیرج نے تفصیل سے بیان کی۔تقریب کا افتتاح ڈی ڈی سی کے چیئرمین دھننتر سنگھ نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر ٹورازم، بی ڈی اے اور ضلع انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا اور اس طرح یہاں کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ Foxglove Blooms Festival celebrated at Bhadarwah

انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے بے روزگار لوگوں کے فائدے کے لیے شروع کی گئی مختلف اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر افسران اور عوامی نمائندوں سمیت دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور اس جنگلی پودے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سی ای او، بی ڈی اے نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اس تہوار کو منانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ Foxglove Blooms Festival celebrated at Bhadarwah

وہیں روی ٹھاکر، مول راج مشر، عابد بشیر اور یونس شیخ جیسے نامور گلوکاروں کی ثقافتی سرگرمیوں سے تقریب کو پرکشش اور رنگین بنایا گیا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے رقص بھی پیش کیا گیا۔ ثقافتی پروگرام میں اطہر پبلک سکول کے طلباء نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ڈی ڈی سی کی وائس چیئرپرسن سنگیتا بھگت، ڈی ڈی سی ممبر بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Traditional Festival in Budgam: بڈگام میں تین روزہ روایتی میلہ میں شروع

پروگرام کا اختتام بی ڈی سی چیئرمین کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے اس جشن کو کامیاب بنانے کی کوششوں پر مقامی میڈیا برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی تقریبات کا انعقاد اس خطے کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے کیا جائے گا۔ Foxglove Blooms Festival celebrated at Bhadarwah

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.