کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر ضلع بھر میں حسب روایت گلیوں، بازاروں اور پارکوں میں ایک دوسرے پر رنگ چھڑکنے کے منظر کہیں نظر نہیں آئے جبکہ بچّوں کو گھروں کی چھت پر ایک دوسرے پر رنگ چھڑکتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہولی کے موقع پر جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بچوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ لوگوں نے گھروں میں ہی سادگی کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا۔
ضلع ڈوڈہ میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے ہولی کے خصوصی پروگراموں اور جشن کا اہتمام کیا گیا تھا اور صبح سویرے سے ہی مندروں میں زبردست رش بھی دیکھنے کو ملا۔