خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ایسوسی ایٹ اسپتال میں جدید طرز کی ایمرجنسی لیب قائم کی گئی۔ ڈوڈہ میں اپنی نوعیت کی پہلی لیبارٹری کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ڈاکٹر دنیش کمار نے کیا۔
اس موقع پر ڈوڈہ اسپتال کے تمام ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ بھی موجود تھا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے حکام نے بتایا کہ ڈوڈہ نئے میڈیکل کالجوں میں واحد جی ایم سی ہے جہاں لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ یہ نئی لیبارٹری مریض کو ایمرجنسی وارڈز سے منتقل کیے بغیر مختلف قسم کے ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کیجولٹی وارڈ میں قائم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں ایک بس دریائے چناب میں گری
لیبارٹری چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہیں اس طرز کی لیبارٹری کی عدم موجودگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جو اوقات کار کے دوران کھلی رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے دیگر لیبز میں نئی لیبارٹری کے کام کا بوجھ کم ہو جائے گا اور کسی بھی وقت مریضوں کی جانچ کی جائے گی۔