ETV Bharat / state

Earthquake in Doda ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

بدھ کی دوپہر ڈوڈہ ضلع میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ Earthquake in Jammu Kashmir

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 2:27 PM IST

ڈوڈہ (جموں کشمیر): صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی دو پہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آفیشلز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ رواں برس ڈوڈہ میں دس سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز 12 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: زلزلے کے جھٹکے سے عوام میں خوف و دہشت

یاد رہے کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون (Seismic Zone) پانچ اور چار میں آتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے جون مہینے میں جموں وکشمیر سمیت لداخ یونین ٹریٹریز میں زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ قبل ازیں وادی کشمیر میں سنہ 2005کے اکتوبر مہینے میں آئے زلزلوں کے تباہ کن جھٹکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زلزلوں کے تباہ کن جھٹکوں میں ہزاروں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ زلزلوں کے ان خوفناک جھٹکوں نے لائن آف کنٹرول کے آر پار شدید تباہی مچائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.