ETV Bharat / state

ڈومیسائل سند گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے

اعداد و شمار کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ابھی تک ساڑھے نو ہزار ڈومیسائل درخواستیں متعلقہ تحصیل دفاتر میں جمع کی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام آن لائن سند فراہم کر رہے ہیں۔

DOMICILE CERTIFICATES DISTRIBUTED IN DODA
ڈومیسائل سند گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 5:58 PM IST

ڈوڈہ میں انتظامیہ کی طرف سے ڈومیسائل سند عوام کو گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر میں نئے قانون کے تحت ڈومیسائل سند اب اسٹیٹ سبجیکٹ کی جگہ مطلوب ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے گاؤں سطح پر محکمہ مال کے آفسران کیمپ لگا کر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ضرورتمندوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

ڈومیسائل سند گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے

ڈوڈہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے سترہ تحصیلوں میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ڈوڈہ کہ تحصیل بھالہ، پرانو، بھاگواہ گندنہ، بھرت، کاستی گڑھ میں محکمہ مال کے آفسران پنچائت سطح پر جموں کشمیر کے باشندوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

کیمپ کے دوران ڈومیسائل سند کو تیار کرنے میں مختصر وقت لگتا ہے۔

ڈوڈہ میں آن لائن ڈومیسائل حاصل کرنے کے لئے بھاری تعداد میں سائلان براہ راست درخواستیں جمع کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں ابھی تک ساڑھے نو ہزار ڈومیسائل درخواستیں متعلقہ تحصیل دفاتر میں جمع کی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام آن لائن سند فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں درجہ چہارم کے تحت مختلف محکمہ جات میں آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے۔ جس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لیکن ڈوڈہ میں تمام لوگوں کے پاس پرانی اسٹیٹ سبجیکٹ ہے ایسی صورت میں جب ڈومیسائل کی ضرورت ہے تو لوگ بڑے پیمانے پر نوکری حاصل کرنے کی کشمکش میں ڈومیسائل بنوا رہے ہیں۔

وزیر اعظم آفس میں مرکزی وزیر مملکت اور ممبر پارلیمنٹ ادھم پور ۔ ڈوڈہ حلقہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے آبائی ضلع ڈوڈہ سے اپنی ڈومیسائل سند کو آن لائن حاصل کیا۔

مرکزی وزیر نے تمام قواعد و ضوابط اور دستاویزات پر عمل کرتے ہوئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دی اور اسی کے مطابق تحصیلدار ڈوڈہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ان کے حق میں جاری کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ تحصیل اور ضلع ڈوڈہ کے گاؤں کلہوتہ ملہوری کے مستقل رہائشی ہیں۔ تاہم ضلع ڈوڈہ میں غیر ریاستی کسی بھی باشندے کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.