ڈوڈہ میں آج سے پہلے آٹھ سو سے لے کر ایک ہزار تک نمونے لیے جاتے تھے لیکن جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے نمونے لینے کی رفتار تیز اور ٹیسٹ کرنے میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے ہزاروں نمونے التواء میں پڑ گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرنے کی رفتار اور نمونے لینے کی رفتار میں تال میل بٹھانے کی غرض سے اب نمونے کم لیے جا رہے ہیں۔ پرنسپل میڈیکل کالج کے مطابق اعلیٰ حکام کی طرف سے آنے والی ہدایت کے مطابق آج کُل ساٹھ نمونے لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دِنوں میں نمونے لینے کی کاروائی کو تیز کیا جائے گا۔