ڈاک بنگلو گندوہ میں مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو) کے تعاون سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک بیداری اور امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں معذور افراد میں 100 کے قریب مختلف اسیسٹیو ڈیوائسز (Assistive devices) جیسے وہیل چیئرز، ہیئرنگ مشین، کرچز، کلپرز، ٹرائی سائیکلیں، اینڈرائیڈ فون الیمکو کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویلفیئر افسر ڈوڈہ نے نے بتایا کہ الیمکو کے اشتراک سے آئندہ بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کر کے ضرورتمند افراد میں مختلف اشیاء تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جسمانی طور معذور افراد کو معاشرے میں سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ فراہم کرنے کے علاوہ انکے خوابوں کی تکمیل کے لیے محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس کیمپ میں ایس ڈی ایم گندوہ، بی ڈی سی چیئرمین، ڈی ایس ڈبلیو او ڈوڈہ، ٹی ایس ڈبلیو او کے علاوہ سماجی کارکنان اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔