ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں دس روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز - اسپورٹس مین شپ

اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Volleyball
والی بال ٹورنمنٹ
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:34 PM IST

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ کی طرف سے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دس روزہ لڑکیوں کے لئے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گيا۔

والی بال ٹورنمنٹ

یہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جے اینڈ کے ڈاکٹر سلیم الرحمن کی سرپرستی اور ضلع اسپوٹس آفیسر کی نگرانی میں ہوا۔

اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی طرف سے میگا ایونٹ و دیگر کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ کھیل کو کھیل کی طرح کھیلیں اور اسپورٹس مین شپ اور نظم و نسق کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سکی چیمپیئن شپ کا انعقاد

اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی بارہ ٹیمیں حصہ لینے جارہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ راجوری بمقابلہ ضلع بانڈی پورہ کے مابین کھیلا گیا جس میں ضلع راجوری نے 2-0 سیٹ سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ پونچھ نے ضلع کولگام کو 2-0 سے شکست دی، تیسرا میچ ڈسٹرکٹ گاندربل بمقابلہ ضلع کٹھوعہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کٹھوعہ نے 2-0 سے جیت لیا اور ڈسٹرکٹ بڈگام نے ضلع پلوامہ کو 2-1 سے شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.