ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا مثبت معاملات میں اضافہ، دوعلاقے کنٹینمنٹ زون قرار

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے قصبہ میں دو مختلف جگہوں کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیکرسخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 8:37 PM IST

اطلاع کے مطابق ڈوڈہ کے عید گاہ محلے اور میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ایک درجن سے زائد کورونا مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر کی طرف سے مجوزہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں عید گاہ محلہ ڈوڈہ میں منظور احمد گنائی کے گھر سے نصراللہ ملک کے گھر تک اور وہاں سے نعمت اللہ بلوان کے گھر تک بندشیں عائد کی ہیں۔ اس کے علاوہ دربار ہوٹل جی ایم سی ڈوڈہ نزدیک آئی ٹی آئی ڈوڈہ میں بندشیں عائد کردی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں کسی کو بھی اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار: ڈاکٹر مشتاق راتھر

ڈی سی نے مذکورہ علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے وہیں محکمۂ صحت کو کورونا مریضوں کے لیے معقول انتظامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیلدار ڈوڈہ کو کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے لیے نگران آفیسر مقرر کیا، جب کہ ایس ایس پی ڈوڈہ کو قانون نافذ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

مائیکرو کنٹینمنٹ زون میں تمام لوگوں کے ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور منع کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.