ETV Bharat / state

ڈوڈہ: سٹیٹ بنک آف انڈیا نے طبی عملے کے لیے پی پی کٹز وقف کیا

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 11:00 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سٹیٹ بنک آف انڈیا نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ضروری کٹز طبی عملے کے لیے وقف کیا۔

Doda SBI Donate PPE Kits To District Administration Doda

عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جو لوگ دِن رات سپاسہالار بن کر کام کر ہے ہیں اُن میں سرفہرست طبی عملہ ہے جو گزشتہ تین ماہ سے اس مہلک وائرس کا ڈَٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اگر چہ سرکاری سطح پر پی پی کٹز و دیگر ضروری سامان طبی عملہ کو دیا جا رہا ہے لیکن ان کی محنت کے پیش نظر سٹیٹ بنک آف انڈیا نے طبی عملہ کی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس مہلک وائرس سے اُن کو بچانے والے ڈاکٹروں نیم طبی عملے کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ دس ہزار کی مالیت سے خریدے گئے کورونا وائرس کٹس ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کے حوالے کئے ہیں۔

سٹیٹ بنک آف انڈیا ڈوڈہ کے چیف منیجر اِنل رینانے بتایا کہ اُن کی طرف سے طبی عملہ کے لیے پی پی کٹز، سنیٹائزر، ماسک اور ہاتھوں میں پہننے والے دستانے خرید کر ضلع انتظامیہ کو سونپے ہیں۔ مزید بتایا کہ طبی عملہ خاص کر جو مسلسل دِن رات کورونا وائرس کو ضلع میں روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں انہی خدمات کو نظر میں رکھتے ہوئے بنک کی جانب سے اس عمل میں استعمال ہونے والے ضروری کٹز کو اُن کے لئے وقف کیا گیاہے جس کو پہن کر وہ کورونا مثبت مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.