ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ایڈوینچر سیاحت کے فروغ کے لئے رافٹنگ کا اہتمام - ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی نگرانی میں جے کے ایڈوینچر رافٹنگ گروپ کے ساتھ مل کر دریائے چناب میں ایک محفوظ رافٹنگ ڈرائیو کو انجام دیا۔

DC Doda rafts to promote adventure tourism
ڈوڈہ: ایڈونچر سیاحت کے فروغ کے لئے رافٹنگ کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 8:11 PM IST

Updated : Feb 8, 2021, 9:06 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرکے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے رافٹنگ ٹرائل میں حصہ لیا، جو پریم نگر سے شروع ہوئی اور کراڑہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

ڈوڈہ: ایڈونچر سیاحت کے فروغ کے لئے رافٹنگ کا اہتمام

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے اس راستے کو رافٹنگ کے لئے ایک محفوظ اور بہتر راستہ قرار دیا۔ ڈی سی نے بتایا کہ انتظامیہ محکمہ سیاحت اور بی ڈی اے کے تعاون سے ضلع میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے تاکہ ضلع کو سیاحت کے نقشہ پر لایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رافٹنگ کے لئے یہ راستہ ایک انتہائی خوبصورت اور محفوظ ہے، آنے والے دنوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے ٹریکنگ مہم کے علاوہ دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ضلع کو ملک کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام میں سے ایک کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔

دریں اثناء ڈی سی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں وائٹ واٹر رافٹنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس کی ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سہولت فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: شہناز گل کا بمرو گانے پر رقص، عوام برہم

اُنہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ خواہش مند افراد کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اندراج طلب کریں۔

Last Updated : Feb 8, 2021, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.