ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ڈی ڈی سی رکن شاہنواز چودھری کے خلاف احتجاج - Gh nabi Azad

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے آبائی علاقہ ڈوڈہ میں ان کی حمایت اور شاہنواز چودھری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ڈوڈہ: شاہنواز چودھری کے خلاف اور آزاد کے حق میں احتجاج

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 7:21 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے چھانگا، بھلیسہ میں جموں سے وابستہ کانگریس کے رکن اور ڈی ڈی سی ممبر شاہنواز چوہدری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج کے دوران جموں و کشمیر ریاستی کانگریس صدر جی اے میر اور ڈی ڈی سی ممبر شاہنواز چوہدری کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شاہنواز چودھری کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔

ڈوڈہ: شاہنواز چودھری کے خلاف اور آزاد کے حق میں احتجاج

قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ غلام نبی آزاد کا آبائی علاقہ ہے۔

مظاہرین نے شاہنواز چودھری کے غلام نبی آزاد کے متعلق بیان بازی اور ان کے خلاف احتجاج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس صدر جی اے میر سے معاملہ کی وضاحت طلب کی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ’’غلام نبی آزاد نے کانگریس کی خدمت میں اپنی پوری زندگی صرف کر دی۔ وہ جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں قد آور سیاسی لیڈر کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔‘‘

احتجاجیوں نے شاہنواز چودھری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’شاہنواز چودھری کانگریس میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر شرکت کی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز قبل شاہنواز چودھری نے غلام نبی آزاد کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جموں میں آزاد کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.