ETV Bharat / state

Illicit Timber Seized in Doda ڈوڈہ میں ٹمبر اسمگلر گرفتار، عمارتی لکڑی ضبط - ڈوڈہ میں ٹمبر اسمگلر گرفتار

ڈوڈہ پولیس نے مارمٹ کے جنگلاتی علاقہ میں بھاری مقدار میں غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کرکے ایک اسمگلر کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک اور مفرور اسمگلر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ڈوڈہ میں ٹمبر اسمگلر گرفتار، عمارتی لکڑی ضبط

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 7:52 PM IST

ڈوڈہ میں ٹمبر اسمگلر گرفتار، عمارتی لکڑی ضبط

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : ڈوڈہ پولیس نے لکڑی کے اسمگلروں کے خلاف اپنی خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مارمٹ، ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقہ میں بھاری مقدار میں غیر قانونی طور کاٹی گئی لکڑی ضبط کرنے کے علاوہ جنگل اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈوڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ معتبر ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی گوہا کی ایک ٹیم نے فاریسٹ رینج مارمٹ کے فاریسٹ کمپارٹمنٹ نمبر 34 میں غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی کو ضبط کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر سر سبز اور تن آور درختوں کو غیر قانونی طور پر کاٹ کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کی غرض سے جنگل اسمگلر ہدایت اللہ ولد محمد رمضان ساکنہ بیہوٹہ، مارمٹ ذخیرہ کر رکھا تھا جسے پولیس نے ضبط کرنے کے علاوہ ہدایت اللہ کو بھی موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ ڈوڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا ایک اور ساتھی تنویر احمد ولد فاروق احمد ساکن بیہوٹہ، مرمٹ مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 114.2023 قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کرکے کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سبز سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کو فوری طور پر پولیس تک پہنچائیں تاکہ بر وقت کارروائی کرکے اس ورثہ کی حفاظت کی جا سکے۔ ادھر، ڈوڈہ پولیس نے جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے اور جنگل اسمگلروں کو روکنے کے لیے ڈوڈہ کے ڈیسا، مرمٹ، ٹھٹھری، گندوہ، بھدرواہ، چرلا، گنڈنا اور بھرتھ علاقوں میں خصوصی مہم شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Timber Smuggler Arrested in Uri اوڑی میں اسمگلر گرفتار، عمارتی لکڑی ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.