پولیس کے مطابق نتھہ سنگھ پچھلے تیرہ برس سے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس کو چکما دے رہا تھا اور بالآخر اُسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی نواز کھانڈے نے کہا کہ نتھہ سنگھ قتل سمیت ایک اور جرم میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق نتھہ سنگھ ایف آئی آر نمبر 2/2007 U / S 302/34134/201 RPC میں مطلوب تھا اور اس سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ گندوہ نے مفرور کے خلاف U / S 512 Cr.P.C کے تحت گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔