ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف پولیس کارروائی - ڈوڈہ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

ڈوڈہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف پولیس کارروائی

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 5:44 PM IST

ٹریفک قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شروع کی گئی ایک مہم میں جموں و کشمیر ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹریفک نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں قوانین کا لحاظ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا ہے۔

نمائندے کے مطابق پچھلے 3 ماہ کے دوران گندوہ پولیس نے 230 چالان کے علاوہ 15 گاڑیاں ضبط کیں جبکہ پانچ ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کی گئیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ گندوہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے پاداش میں سے متعلق حالیہ دنوں سات ایف آئی آر بھی درج کیے گئے ہیں۔

ڈوڈہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف پولیس کارروائی

اس دوران ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر (ڈی ٹی آئی) ڈوڈہ نے گاڑی چلانے والوں کو متنبہ کیا کہ ’’اگر وہ ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرتے تو اُن کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے براہ راست یا بالواسطہ سڑک کے مہلک حادثات کا ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

اُنہوں نے والدین سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو دو پہیوں (Motorcycles) پر سوار نہ ہونے دیں۔

ڈی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ مہم اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین پر پوری طرح عمل پیرا نہیں ہوتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.