ETV Bharat / state

ڈوڈہ : زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر عوام کا احتجاج - ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھلیسہ

سابق سرپنچ و سیاسی کارکن چوہدری فاروق شکاری کی قیادت میں مظاہرین نے پی ایم جی ایس وائی ڈویژن ٹھاٹھری کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑک کو پوری طرح سے بند کر دیا۔

ڈوڈہ : زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر عوام کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 4:49 AM IST

ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھلیسہ کی تین پنچائتوں کی عوام نے آج پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔ دراصل سنہ 2014 میں اندلو-چالر سڑک کی تعمیر شروع کی گئی۔ زمین دینے کے عوض میں گاوں کے لوگوں کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن آٹھ برس گزر جانے کے بعد بھی معاوضہ نہیں ملا۔

زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر عوام کا احتجاج

سابق سرپنچ و سیاسی کارکن چوہدری فاروق شکاری کی قیادت میں مظاہرین نے پی ایم جی ایس وائی ڈویژن ٹھاٹھری کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑک کو پوری طرح سے بند کر دیا۔

انہوں نے کہا 'دھروٹھ، کنسو و بھٹولی کے باشندوں کی 150 کنال اراضی سے 16 کلو مٹر لمبی سڑک گزری ہے، وہیں میوہ باغات و پیڑ پودوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ معاوضہ کے لیے ہمارے سارے کاغذات مکمل ہیں، لیکن ہمیں معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر : کووڈ-19 کے 70 نئے کیسز، 90 افراد صحتیاب ہوئے

انہوں نے کہا 'اس سلسلے میں ہم نے کئی بار متعلقہ افسران کے دفتروں کا دورہ کیا، لیکن کسی نے نہیں سنی'۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ و ایس ڈی ایم ٹھاٹھری سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.