ETV Bharat / state

ڈوڈہ : سندرا کے عوام پانی کی بوند بوند کے لیے پریشان - جموں و کشمیر انتظامیہ

کورونا وائرس سے پیدا شُدہ بحرانی صورتحال کے دوران ایک طرف جہاں لوگوں سے بار بار ہاتھ دھونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ وہیں لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

water shortage
water shortage
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 6:16 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے سندرا علاقہ میں پانی کی قلّت کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یہاں محکمہ جل شکتی کے ہر نل سے جل کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔ سندرا کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پانی کے بغیر لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

عوام پانی کی بوند بوند کے لیے پریشان

گاوں میں پانی کی اتنی قلت ہے کہ اگر کہیں پانی آتا بھی ہے، تو برتن کو نل کے نیچے ساری رات رکھنا پڑتا ہے، تب جا کر کہیں برتن بھرتا ہے۔

علاقہ میں امسال خشک سالی کی وجہ سے قدیم پانی کے کنوؤں میں بھی پانی کی سطح میں کمی رونما ہوئی ہے۔ جو عوامی مشکلات کی وجہ بن گئی ہے۔ اگرچہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کے لئے سرکاری لفٹ نصب کی گئی ہے لیکن باوجود اس کے علاقہ میں پانی کا بحران ہے۔

یہ بھی پڑھیے
اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ ضبط

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل کو سُننے کے لئے بڑے پیمانے پر ہر اضلاع میں جَن ابھیان کے تحت جن شنوائی کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں، جہاں عوام اپنے علاقہ سے منسلک مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاتے ہیں، لیکن حکموت کہ ان پروگرامس پر لوگوں کا اعتماد اب ختم ہو رہا ہے۔

اس سے قبل بیک ٹو ویلیج اوّل اور دوم پروگرام بے سود ثابت ہونے کے بعد عوام کا ان پروگرامس پر اعتماد کم ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.