ETV Bharat / state

قرنطینہ مراکز کے منتظمین کی پذیرائی - مختلف قرنطینہ مراکز

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھدرواہ کے مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے افراد کی عید کے ایام میں بہتر خاطر تواضع پر انتظامیہ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

قرنطینہ مراکز میں رکھے افراد کی مہمان نوازی پر منتظمین کی پذیرائی

author img

By

Published : May 27, 2020, 6:16 PM IST

نمائندے کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے اسسٹنٹ کمشنر، ایف ڈی اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھدرواہ کیمپس میں انچارج میس کمیٹی کی طرف سے عید کے موقع پر بھدرواہ کے آٹھ مختلف مراکز میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی بہتر مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

قرنطینہ مراکز میں رکھے افراد کی مہمان نوازی پر منتظمین کی پذیرائی

اُنہوں نے بتایا کہ عید کے مقدس موقعے پر ڈی سی ڈوڈہ نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے لئے خیر سگالی کے طور تحفے، مٹھائی اور پھل وغیرہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میس کمیٹی نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے لیے ناشتے میں خصوصی سبزیاں، حلوہ، باکر خانی سمیت نمکین چائے اور ظہرانے میں دال چاول کے علاوہ لذیز مشروبات بھی پیش کیں۔ وہیں مینو روسٹر کے علاوہ پھلوں کے ساتھ ساتھ بریانی بھی پیش کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قرنطینہ میں لوگوں کو مجموعی طور پر محفوظ، گرم، تازہ، اور معیاری غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.