ETV Bharat / state

ڈوڈہ: میرا شہر میری شان پروگرام کا بائیکاٹ - آفسر شاہی عوام کے اوپر حاوی

کمشنر سکریٹری کا دو دِن تک انتظار کر رہے ڈوڈہ کے میونسیپلٹی کے کونسلرز نے پروگرام چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

میرا شہر میری شان پروگرام بائیکاٹ
میرا شہر میری شان پروگرام بائیکاٹ
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:02 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جس طرح بیک ٹو ولیج تین کے دوران پنچایتی نمائندگان نے کئی جگہوں پر بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، اسی طرح 'میرا شہر میری شان' پروگرام کا ڈوڈہ میونسپلٹی کے کونسلروں نے بائیکاٹ کیا ہے۔

میرا شہر میری شان پروگرام بائیکاٹ

ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں اتوار کے روز 'میرا شہر میری شان' پروگرام شروع ہوا تھا۔ اس کی افتتاحی تقریب کے پر لیبر ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے کمشنر سکریٹری آنے والے تھے، لیکن وہ دوسرے روز بعد دوپہر کو یہاں پہنچے۔ کمشنر سکریٹری کا دو دِن تک انتظار کر رہے میونسپلٹی کےکونسلروں نے پروگرام چھوڑ کر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ڈوڈہ کے ایک کونسلر رمیش بھگت نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں افسر شاہی عوام کے اوپر حاوی ہو چُکی ہے۔ جس پروگرام کا انعقاد کمشنر سیکریٹری جموں و کشمیر نے کل کرنا تھا وہ آج آدھا دِن ختم ہونے کے بعد بھی ڈوڈہ نہیں پہنچے ہیں۔ اس لیے وہ مجبوراً پروگرام چھوڑ کر جا رہے ہیں، تاکہ عوام کے سامنے وہ جواب دینے کے لائق رہ سکیں، ورنہ وہاں بھی اُن کو ذلّت اُٹھانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دھماکے سے 3 ہلاک

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے شہری عوام کی مشکلات مطالبات سے روبرو ہونے کے لیے ایک اچھا قدم اُٹھایا تھا لیکن افسر شاہی کچھ کرنا نہیں چاہتی ہے اور نہ ہی دوسروں کو کچھ کرنے دینا چاہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج اُن کا پروگرام کے دوران لوگوں کے سامنے مذاق اُڑایا گیا۔ اب وہ صرف ایل جی سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ میونسپل کونسل ڈوڈہ کے ممبران کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.