لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں اب غریب اور پسماندہ طبقے سے وابستہ افراد کو غذائی اجناس کی قلت ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے علاقے میں کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ انتظامیہ سہولیات فراہم کرنے کے دعوے تو کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر وہ دعوے کھوکھلے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مقامی شخص نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہاں کے دکاندار اپنی من مانی کے مطابق غذائی اجناس فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث غریب و مزدور طبقہ فاقہ کشی کرنے مجبور ہو رہا ہے۔