انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے ہر گھر میں کورونا وائرس جانچ کی جارہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ جلد سے جلد جانچ مکمل کی جاسکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیما سحر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خود ہی آکر ٹیسٹ کرائیں اور انتظامیہ کے دیے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:
جموں و کشمیر میں 1329 کورونا کیسز درج
انہوں نے کہا کہ علاقے میں مزید 4 روزہ کیمپ لگایا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ جانچ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ علاقے میں صورتحال بہتر ہو سکے۔