ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں ڈاکٹر شکیل احمد نے آج بلاک میڈیکل افسر کا چارج سننھالا ہے۔ اس سے پہلے حمید زرگر بی ایم او تھے، جنہیں اب ضلع ہسپتال رامبن ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
بھدرواہ کی میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے نئے بی ایم او کا خیرمقدم کیا اور انہیں کام کاج سے روبرو کرایا۔
بی ایم او بھدرواہ کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد ہی ڈاکٹر شکیل احمد نے بلاک کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور کلریکل اسٹاف کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور کہا کہ وہ لوگوں کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے بٹوت میں بی ایم او سمیت مختلف صلاحیتوں میں محکمہ صحت کی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ منفرد انداز میں کام کرنے کے کے سبب علاقے میں کافی مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کے الزام میں بانڈی پورہ کے دو نوجوان گرفتار
بی ایم او نے عوام کو یقین دلایا کہ لوگوں کو اسپتال میں مناسب توجہ ملنے کے ساتھ ساتھ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔