جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ترقیاتی کمشنر وکاس شرما نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائے جانے والی غلط خبر پر روک لگانے کے غرض سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ جو بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ Advisory For Social Media Users In Doda
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط طریقہ سے استمال نہ کریں کیونکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے امن و امان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ عام لوگوں پر اس کا منفی اثر پڑتا ہے۔ ڈی سی ڈوڈہ نے سبھی کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط چیزیں نہ ڈالیں، اس لیے سب کے لیے قانون بنایا گیا ہے اور اگر کسی نے بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔Advisory For Social Media Users In Doda
یہ بھی پڑھیں: New Study: ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری