ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں 19 کورونا مریض صحتیاب - کورونا وائرس

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے صحتیاب مریضوں کو مبارکباد پیش کی اور احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ عرصہ تک انہیں گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی تاکید کی۔

19 corona positive patients recovered, sent to home
ڈوڈہ میں 19 کورونا مریض صحتیاب
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 7:41 AM IST

کورونا وائرس کے خوف کے دوران ڈوڈہ میں ایک اہم پیش رفت میں حکام نے 19 کورونا مریضوں کو مکمل صحتیاب ہونے کے بعد واپس گھر بھیج دیا جو رواں ماہ کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے تھے۔ مریضوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

ڈوڈہ میں 19 کورونا مریض صحتیاب

جی ایم سی ڈوڈہ میں داخل 43 کورونا مثبت مریضوں میں سے اب تک 21 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ کیے گیے ہیں۔ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کو میڈیکل کالج میں الگ قائم کئے گئے خصوصی وارڈ میں طبی مشاہدے کے لئے رکھا گیا ہے اور انہیں کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق دو بار منفی ٹیسٹ آنے کے بعد رخصت کیا جاتا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے صحتیاب مریضوں کو مبارکباد پیش کی اور احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ عرصہ تک انہیں گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی تاکید کی۔

اس اثناء میں اُن میں منہ پر پہننے کے لئے ماسک، دستانے اور تحفہ کے طور دیگر اشیاء بھی تقسیم کی گئی۔

ڈی سی نے مزید کہا اگر ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو اس بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.