بھلیسہ گندو میں قبائلی برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے Discrimination Against Bhalessa گجر برادری نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ نے ابھی تک برف نہیں ہٹائی ہے لیکن دعویٰ کیا جا رہا ہے تمام سڑکوں کا صاف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے الزان عائد کیا کہ گجر کمیونٹی Gujjar community کو جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے کیونکہ کوٹہ ٹاپ بھلیسا کا پورا علاقہ گجر برادری کا ہے نیز گجر برادریوں کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔
گندوہ ڈوڈہ میں کوٹہ ٹاپ کے دور دراز علاقے کے دیہاتیوں کو مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے انہیں چار پائی پر لیجانا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مریضوں سمیت عام لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے جلد از جلد سڑکوں سے برف ہٹایا جائے۔
ایس ڈی ایم گندو اشفاق کھانڈی کہا کہ 'جہاں تک ڈالمیرا سے کوٹہ ٹاپ سڑک کا تعلق ہے، مجھے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک ابھی زیر تعمیر ہے اور اس کے لیے 5 کلومیٹر کے اسٹرکچر کا ورک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر برف صاف نہیں ہو سکی ہے۔