ETV Bharat / state

ڈوڈہ: تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم - جنگلات کے تحفظ

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن بھدرواہ میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کے دوران 7 ڈھانچے منہدم کیے گئے۔

ڈوڈہ: تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 8:24 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں سب ڈویژن بھدرواہ کے چرالہ رینج میں محکمہ مال اور فارسٹ پروٹیکشن فورس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 7 ڈھانچے منہدم کرنے کے علاوہ 600 کنال اراضی کو بازیاب کیا۔

ڈوڈہ: تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

ڈی ایف او بھدوراہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تجازات کے خلاف انہدامی کارروائی کے دوران بھدرواہ میں چرالہ رینج کے کمپارٹمنٹ 3 ٹانٹا، درمن میں محکمہ جنگلات سمیت پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیم نے600 کنال اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ ہٹا کر فصلوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 7ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے محکمہ نے بھدرواہ ڈویژن میں جنگل مافیا و جنگلاتی اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی سی ڈوڈہ نے ’کلین انڈیا‘ مہم کا افتتاح کیا

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف محکمہ کی جانب سے مستقبل میں اس طرح کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی ایف او نے سیول سوسائٹی و پنچایتی اراکین سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو بے نقاب کرنے میں محکمہ کو اپنا مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.