ڈی ایم نے لوگوں کو اس پروگرام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم بلاک ہر بدھوار کو منایا جائے گا تاکہ لوگوں کے سہولیت والی اسکیموں کے بارے میں اُن کو بتایا جا سکے۔ انہوں نے تمام محکموں کو سخت ہدایات دی اور کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں روشناس کرایا جائے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر کی موجودگی میں کچھ ضروری اشیاء کاشتکاروں کو 50 فیصدی سبسڈی کے ساتھ فراہم کی گئیں۔ ڈی ایم نے مزید کہا کہ ہر پروگرام زمینی سطح پر کیا جائے گا اور ان کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے جن ابھیان کی عمل آوری کا جائزہ لیا - تمام محکموں کو سخت ہدایات دی
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے گندوہ بھلیسہ کا دورہ کرکے جن ابھیان، جن سنوائی کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے جن ابھیان، بلاک دیوس کی مناسبت سے چلی، چنگا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر گندوہ میں منعقدہ پروگراموں کا معائنہ کیا۔