ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج پروگرام فضول مشق ہے: سرپنچ - DC Chairperson boycott

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل ہی پنچایتی نمائندگان نے اپنی اپنی جگہ انتظامیہ پر پنچایتوں کے کام کاج میں مداخلت کا الزام عائد کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بیک ٹو ولیج پروگرام فضول مشق ہے
بیک ٹو ولیج پروگرام فضول مشق ہے
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 6:40 PM IST

دو اکتوبر یعنی مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر شروع ہونے والے بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا بی ڈی سی چئیرمین چنگا نے بائیکائٹ کا اعلان کیا اور وہ پروگرام میں شامل نہیں ہوئے۔ بلاک ڈیویلپمنٹ کونسلر چنگا محمد عباس راتھر کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے کا آغاز ہونے تک زمینی سطح پر پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت عوام کے ساتھ کیےگئے ترقی کے نام پر وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں اور پنچایتی اِدارے، حکومت انتظامیہ کی طرف سے اِن پروگرام کے دوران عوام کے ساتھ جھوٹے دلاسے اور یقین دہانی کرانے کی وجہ سے کمزور ہو رہے ہیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام فضول مشق ہے

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کا اِن اِداروں پر سے بھروسہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اس لئے اُنہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کا بائیکاٹ کیا ہے۔ کیونکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی کارکردگی صفر رہی ہے۔

دریں اثناء، گندو میں پنچایتی نمائندگان کے علاوہ عام لوگوں نے اس پروگرام کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے گاؤں میں پروگرام منعقد کرنے کی ایک فضول مشق ہے جس کو بار بار دہرایا جا رہا ہے اس لئے حکومت اِن گمراہ کُن تقریبات کا کھیل بند کرے۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.