ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا ٹیسٹ کے لئے مشین نصب - مشین کو نصب کرنے والا پہلا میڈیکل کالج

یہ مشین فی گھنٹہ 60 سے زیادہ ٹیسٹ کرتی ہے۔ اس سے کووڈ-19 میں کمیونٹی سپریڈ کا پتہ لگانے کے لئے آبادی کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ میں مدد ملے گی۔

کورونا ٹیسٹ کے لئے مشین نصب
کورونا ٹیسٹ کے لئے مشین نصب
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Jul 24, 2020, 9:53 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں کووڈ-19 کی جانچ کے لیے مشین نصب کی گئی ہے۔ مشین کا افتتاح ڈاکٹر طارق پرویز آزاد پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے ہمراہ بائیو کیمسٹری گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے پروفیسر نے کیا۔

کورونا ٹیسٹ کے لئے مشین نصب

ڈاکٹر طارق پرویز آزاد نے اس مشین کے کام اور اہمیت کے بارے میں بتایا کہ ریاست کے تمام نئے جی ایم سی میں، جی ایم سی ڈوڈہ اس مشین کو نصب کرنے والا پہلا میڈیکل کالج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہدایات پرعمل نہ کرنے پر جرمانہ

ڈاکٹر اشرف علی خان، ایچ او ڈی محکمہ بائیو کیمسٹری گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ نے مشین کے کام اور استعمال کے بارے میں بتایا کہ یہ مشین فی گھنٹہ 60 سے زیادہ ٹیسٹ کرتی ہے۔ اس سے کووڈ-19 میں کمیونٹی سپریڈ کا پتہ لگانے کے لئے آبادی کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ میں مدد ملے گی۔ یہ مشین ملک کے مختلف حصوں میں بہت سارے نامور ہسپتالوں اور اداروں میں بھی نصب ہے۔

گورمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ پہلے ہی کووڈ-19 وائرس کی نشاندہی کے لئے کام کر رہا ہے۔ آر ٹی پی سی آر مشین کی منظوری جموں و کشمیر انتظامیہ نے کی ہے۔ یہ 10 دن میں نصب ہو جائے گا۔ یہ ٹیسٹ ڈسٹرکٹ ڈوڈہ اور ڈسٹرکٹ کشتواڑ کے رہائشیوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔

Last Updated : Jul 24, 2020, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.