ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا مریضوں کو گھر پر ادویات ملے گی

ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے کورونا مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ادویات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

کورونا مریضوں کو گھر پرادویات ملے گی
کورونا مریضوں کو گھر پرادویات ملے گی
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 9:18 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی نگرانی میں ضلع انتظامیہ نے کووڈ-19 مثبت مریضوں کو میڈیکل کٹس گھر کی دہلیزپر فراہم کرنے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام شروع کیا ہے۔

کورونا مریضوں کو گھر پرادویات ملے گی

اس سلسلے میں بھدرواہ کی میڈیکل ٹیم پہلے ہی مریضوں میں 200 سے زائد کٹس تقسیم کر چکی ہے اور تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ادویات کی تقسیم کاری میں ٹیم کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیسن کٹ مریض کے تیماردار کے حوالے کر دیں۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 مریض کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر کی تنہائی کے دوران اپنے کمرے میں ہی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی بل راجیہ سبھا میں پاس

قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 مریض کی سہولت کے لئے جموں و کشمیر بھر میں ضلع انتظامیہ کی جانب اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ہے۔ میڈیسن کٹ میں وٹامن سی گولی، زنک گولی، کھانسی کی شربت، پیراسیٹامال گولیاں اور اینٹی بائیوٹک گولی شامل ہیں۔ اسی طرح ڈی ڈی سی نے ایم ایس ایسوسی ایٹ ہسپتال جی ایم سی ڈوڈہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈوڈہ میں گھریلو آئسولیشن میں رکھے گئے کووڈ-19 مریضوں میں دوائی کٹ کی تقسیم کا عمل فوری طور پر شروع کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.