ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ملازمین کام چھوڑ کر ہڑتال پر - صفائی ملازمین

ضلع ڈوڈہ میں صفائی ملازمین نے مطالبے پورے نہ ہونے پر گندگی سڑک پر پھینک کر انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کرتی ہے تو وہ کام چھوڑ کر ہڑتال میں مزید توسیع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

protest
کام چھوڑ کر ہڑتال
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 4:53 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے صفائی کرنے والوں کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، جس وجہ سے قصّبہ میں جگہ جگہ گندگی غلاظت کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں۔ وہاں سے اُٹھنے والی بدبو سے راہ گیروں اور دکانداروں کو سانس لینے میں دشواریاں آ رہی ہیں۔

کام چھوڑ کر ہڑتال

اکھل بھارتیہ مزدور سنگ کے بینر تلے صفائی کرمچاری اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ پچھلے دو روز سے قصّبہ ڈوڈہ میں صفائی کرنے والے اہلکار پُرامن طور احتجاج کر رہے تھے، لیکن ہفتہ کے روز انتظامیہ کے رویے سے ناراض ہو کر اُنہوں نے قصّبہ کی گندگی کو گاڑی میں بھر کر بلدیہ ڈوڈہ کے صدر دفتر کے داخلی گیٹ کے اوپر پھینک دیا اور وہاں سڑک کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے۔

اکھل بھارتیہ مزدور سنگ کے ضلع صدر ارشاد احمد واتل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ بیس برسوں سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور حکومت سے ایک ہی مانگ کر رہے ہیں کہ اُن کو مستقل کیا جائے لیکن بار بار اُن کو جھوٹی یقین دہائی دے کر احتجاج ختم کر دیا جاتا ہے۔ اب انتظامیہ، متعلقہ محکمہ غریب صفائی کرمچاریوں کے ساتھ ظلم زیادتی پر اُتر آیا ہے اور دھمکی دی جا رہی ہے کہ اُن کو پولیس کے ذریعے حراست میں لیا جائے پھر احتجاج خود بخود ختم ہو جائے گا۔ لیکن اُن کی ایسوسیشن آخری دم تک اپنے حق کی لڑائی لڑے گی اور اس لئے وہ جیل جانے کے لئے بھی تیار ہیں۔ صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے قصّبہ ڈوڈہ میں جگہ جگہ گندگی، غلاظت کے ڈھیر پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: روزگار میلے میں پینے کا پانی تک نہیں ملا، نوجوان مایوس

قصّبہ ڈوڈہ میں تین روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے صفائی کرنے والے ملازمین نے حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو مستقل کیا جائے۔ جس کی عرصہ دراز سے مانگ کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ قصّبہ کی صاف صفائی میں وہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرتتے ہیں اور ہر صبح گلی کوچوں میں جگہ جگہ پڑی گندگی کو صاف کرکے قصّبہ کو قابل دید بناتے ہیں لیکن حکومتی سطح پر اُن کے مسائل پر ہمیشہ ٹال مٹول والی پالیسی اختیار کی جاتی ہے۔ جس کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کرتی ہے تو وہ کام چھوڑ ہڑتال میں مزید توسیع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ جو لوگ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر صفائی کا کام کرتے ہیں اُن کو ایس آر او 64 کے تحت مستقل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.