ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بھلیسہ میں خانہ بدوشوں کی مردم شماری کا آغاز - فلاحی اقدامات

پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ میں انتظامیہ نے خانہ بدوش قبائلی آبادی کے سروے کے لیے فیلڈ ورک کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈوڈہ: بھلیسہ میں خانہ بدوشوں کی مردم شماری کا آغاز

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 4:04 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گندوہ، بھلیسہ میں انتظامیہ نے خانہ بدوش قبائلی آبادی کے سروے کے لئے متعدد ٹیموں کو روانہ کر دیا ہے۔

ڈوڈہ: بھلیسہ میں خانہ بدوشوں کی مردم شماری کا آغاز

انتظامیہ کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعلیم، صحت، معاش اور دیگر بنیادی ضرورتیں بہم پہنچانے اور نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لئے مختلف فلاحی اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

تحصیلدار بھلیسہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سروے کی نگرانی کر رہے عملہ کو مقررہ وقت پر اور شفاف طریقے سے سروے انجام دیے جانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی اصل تعداد اور خانہ بدوش قبائلیوں کو درپیش مسائل کا پتہ لگا کر انکے لیے بہتر انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سروے میں گجر بکروال طبقہ کے علاوہ ان سبھی افراد کی مردم شماری کی جائے گی جو بین ریاستی یا بین اضلاع نقل مکانی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.