ETV Bharat / state

ڈوڈہ: عارضی ملازمین کا تنخواہوں کا مطالبہ - برکت علی کی صدارت میں منعقد ہوا

جموں کشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے ڈوڈہ میں عارضی ملازمین کا اِجلاس منعقد ہوا، اس میں ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقلی کا مطالبہ کیا۔

عارضی ملازمین کا تنخواہوں کا مطالبہ
عارضی ملازمین کا تنخواہوں کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 8:02 PM IST

جموں وکشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ ڈوڈہ کے بینر تلے مختلف محکمہ جات سے وابستہ عارضی ملازمین نے ڈوڈہ میں اپنے مسائل و مطالبات کو لے کر ایک ہنگامی اِجلاس منعقد کیا۔ یہ اِجلاس فرنٹ کے ضلع صدر برکت علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

عارضی ملازمین کا تنخواہوں کا مطالبہ

اِجلاس میں محکمہ جنگلات کمپا اور بغلیاڑ پروجیکٹ سی اے ٹی کے تحت کام کر رہے عارضی ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات مسائل کے حوالے سے طویل گفت شنید کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فرنٹ کے ضلع صدر برکت علی نے بتایا کہ 'ریاستی حکومت عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے کوئی بھی جامع پالیسی مرتب کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چُکی ہے۔ جس کی وجہ سے پندرہ بیس برسوں سے جموں کشمیر کے اندر مختلف محکموں کے ساتھ کام کر رہے عارضی ملازم مشکلات کا شکار ہیں اور وہ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں'۔

برکت علی نے تمام عارضی ملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'سب اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے جموں کشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے جمع ہو کر خود کی لڑائی یکجا ہو کر لڑیں، تاکہ اُن کے مسائل کا ازالہ اور مانگیں پوری کی جا سکیں'۔

برکت علی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عارضی ملازمین کو ہراساں نہ کریں ورنہ اُن آفسران کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اِس موقع پر یونین کے دیگر لیڈران کیول کرشن، محمد یوسف، فرید احمد، شمشیر سنگھ، مشتاق احمد عطا محمد، بیتم دت، عمران خان، ریکھا دیوی، محمد یوسف نے بھی خطاب کیا اور اپنے مطالبات پورا نہ ہونے پر حکومت کے تئیں شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور بتایا کہ حکومت نے پہلے اُن کی زندگی کا استحصال کیا۔ اب اُن کے بچّے بھی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.