ETV Bharat / state

ڈوڈہ: حادثہ میں لاپتہ شخص کی لاش دریائے چناب سے بر آمد - جموں و کشمیر

گزشتہ روز پل ڈوڈہ کے نزیک ایک کار حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گئے تھے۔

ڈوڈہ: حادثہ میں لاپتہ شخص کی لاش دریائے چناب سے بر آمد

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 3:34 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اتوار کو ایک کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں سوار ایک خاتون زخمی جبکہ ایک اور شخص لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہوئے شخص کی لاش دریائے چناب سے بازیاب کی گئی۔

ڈوڈہ: حادثہ میں لاپتہ شخص کی لاش دریائے چناب سے بر آمد

ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے حادثے کے فورا بعد انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے لاپتہ شخص کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریش شروع کیا۔

کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد نوجوان کی لاش کو دریائے چناب سے بازیاب کیا گیا۔

لاش کو فوری طور ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔

نوجوان کی شناخت ضلع کے پنشائی سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ حادثے میں وکیلا دیوی زوجہ لیکھ راج بھی زخمی ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.