جموں و کشمیر انتظامیہ نے شہری علاقوں میں بیئر فروخت کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو اجازت دینے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس کے بعد سے ہی اس معاملے پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی ڈوڈہ یونٹ کے ترجمان ایڈووکیٹ رمن ٹھاکر نے بتایا کہ کوئی بھی ڈیپارٹمنٹل اسٹور آسانی سے بیئر یا شراب فروخت نہیں کر سکتا، اس کے لیے ایک معیار مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ امن پردیپ نے کہا کہ ان دکانوں کے لیے کم از کم 12 سو مربع فٹ رقبہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بیئر بیچنے کا معیار چاہے جموں سٹی ہو یا کشمیر سٹی، وہاں کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کا 5 کروڑ کا کاروبار ہونا چاہیے اور جن ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا ٹرن اوور 5 کروڑ ہوگا انہیں ہی بیئر فروخت کرنے کا لائسنس دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے شہروں میں دو کروڑ کا کاروبار طے کیا گیا ہے اور اس کے لیے 12 مربع فٹ کا رقبہ ہونا چاہیے، جو ڈوڈہ میں کہیں نہیں ہے۔ اس لئے عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقیقت پر دھیان دینا چاہیے ۔کچھ سیاسی جماعتیں بی جے پی کو نشانہ بنانے کے لئے من گھڑت افواہیں پھلا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Reaction On Beer Sale At Departmental Stores ڈپارٹ مینٹل اسٹور پر بیئر رکھنے خلاف سیاسی رہنماؤں کا رد عمل