ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اربن مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں میں سے ایک ہے جو جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ڈوڈہ میں بھی نافذ العمل ہے۔ اس سکیم کے تحت غریب کنبوں کو پکے مکانات کی تعمیر کے لیے 1.66 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم شہری علاقوں خاص کر میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز تک ہی محدود ہے۔
ضلع ڈوڈہ میں کی میونسپل کونسل میں 2015 میں شروع کی گئی پی ایم اے وائی اسکیم سے اب تک سینکڑوں غریب کنبے مستفید ہو چکے ہیں۔ ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل ڈوڈہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 284 مکانات کو منظوری دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 178 مکانات مکمل ہو چکے ہیں اور باقی مکانات زیر تعمیر ہیں۔ ان کے مطابق ضلع میں اس اسکیم کی 60فیصد سے زائد پراگریس ریٹ ہے۔
استفادہ کنندگان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ایسی اسکیم شروع کرنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار کی اس اسکیم سے غریب کنبے مکان نہیں بلکوں اپنے خوابوں کو تعمیر کر رہے ہیں۔‘‘ فاروق احمد نامی ڈوڈہ کے ایک شہری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اس اسکیم کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے فوری طور متعلقہ محکمکہ کے ساتھ رجوع کیا اور ضروری کاغذات سمیت دیگر لوازمیات کی تکمیل کے بعد انہیں مکان کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ان کے مطابق وقتاً فوقتاً حکومتی اہلکاروں معائنہ کرکے جیو ٹیگنگ انجام دیتے اور قسط واگزار کرتے رہتے۔
مزید پڑھیں: DDC member Tulail on PMAY: پی ایم اے وائی مستحقین کے لیے نئی سروے کی سفارش
پی ایم اے وائی اسکیم سے مستفید دیگر افراد نے بھی حکومت کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے وہ کنبے جو غریبی اور مفلسی کے سبب کچے مکانات یا عارضی شیڈوں میں زندگی گزارتے ہیں، بھی پکے مکانوں میں رہنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر پا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Irregularity in PMAY Scheme پونچھ میں پی ایم اے وائی فہرست سے نام غائب، مقامی لوگوں کا احتجاج