ڈوڈہ:ڈوڈہ ضلع ڈوڈہ کے کھیلانی کے قریب آج دو افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دونوں افراد ایک گاؤں والے کی آخری رسومات میں گئے تھے اور آخری رسومات مکمل کرنے کے بعد وہ دریائے چناب کے کنارے نہا رہے تھے۔اسی دوران پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی اور وہ پانی کی لہروں میں ڈوب گئے۔
یہ حادثہ ہوتے ہی فوراً پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔امدادی کارکنوں کی ٹیم نے تمام آلات اور کشتیوں کے ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش شروع کی ہے،تاہم ڈوبنے والے افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ تحصیلدار ڈوڈہ سمیت سینیئر افسران نے جائے حادثہ اور دونوں متاثرین کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:
Two Children Drowned in Shahjahanpur شاہجہاں پور میں گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت
Child Drowned in Jaunpur جونپور میں تالاب میں ڈوبنے سے بچے کی موت
فوجی اہلکار کی شناخت 25 سالہ رمیش کمار کے بطور ہوئی جبکہ عام شہری کی پہچان 24سالہ سنیل کمار ولد رام راج کے بطور کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔