پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل پولیس پوسٹ بستی بھدرواہ میں تعینات دو ایس پی اوز کے ’’مویشی سمگلروں کو مدد فراہم کرنے‘‘ کی شکایت موصول ہونے پر ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک کی جانب سے رازدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کرکے ایس ڈی پی او بھدرواہ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ کے مطابق انکوائری کے دوران ’’یہ بات واضح ہو گئی کہ ایس پی او منوج کمار اور محمد آزاد کے مویشی سمگلروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور ان سے بھاری رقم وصول کرکے انہیں محفوظ راستہ فراہم کر رہے تھے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں اور اس بنا پر ایس پی اوز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔‘‘