ETV Bharat / state

زائرہ وسیم نے ٹویٹر اکاونٹ کیوں بند کیا؟ - بالی ووڈ

زائرہ وسیم کو ایک بار پھر ٹویٹر پر ٹرول کیا جارہا ہے اور اس بار وجہ ٹڈیوں کا حملہ ہے۔ سابق اداکارہ نے ٹڈیوں کے حملے سے متعلق ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔

زائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملے کی ٹویٹ پر ٹرول ہونے کے بعد ٹویٹر بند کیا

author img

By

Published : May 30, 2020, 9:16 AM IST

بالی ووڈ سے تعلقات توڑنے والی 'دنگل گرل' کے نام سے معروف زائرہ وسیم اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں، اس بار ان سے متعلق تنازعہ ملک کے بہت سے علاقوں میں رونما ہونے والے مہلک ٹڈی حملے سے منسلک ہے۔

سابق اداکارہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹڈیوں پر حملے کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اسے اللہ کا قہر بتایا۔

زائرہ نے ٹویٹر پر قرآن کی آیت لکھی، جس میں ان حملوں کو ایک انتباہ اور اللہ کی تباہی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا 'ہم نے ان کے پاس سیلاب اور ٹڈیاں ، جوؤں اور مینڈک اور خون بھیجا: یہ خود ایک نشانی ہیں: لیکن وہ گھمنڈ میں تھے- جنہوں نے گناہ کیا۔ قرآن 7: 133۔ '

ان کا ٹویٹ کرنا تھا کہ ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور لوگوں نے اس کے نام اور مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے اسے ٹرول کرنا شروع کردیا۔ آخر کار اس نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ زائرہ کو آخری بار پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر کے ساتھ فیملی ڈرامہ فلم 'دی اسکائی از پنک' میں نظر آئی تھیں، حالانکہ اس کی ریلیز سے قبل ہی انہوں نے اپنے مذہبی طرز عمل میں مسئلے کا ذکر کرنے کے بعد فلمیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.