ETV Bharat / state

دہلی: 'پاور کڈ' آن لائن پلیٹ فارم سے طلبہ اور سرپرست متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پیدا شدہ صورت حال کے باعث جہاں زندگی کا ہر شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ وہیں تعلیم کا شعبہ اس سے شدید متاثر ہوا۔ ایسی صورت حال میں دہلی کی ایک خاتون نے مدھیہ پردیش کے دیہی علاقوں میں 'پاور کڈ' نامی آن لائن پلیٹ فارم سے مفت تعلیم کا نظم کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 1:22 AM IST

پاور کڈ' پہل سے بچوں کا دل جیت لیا
پاور کڈ' پہل سے بچوں کا دل جیت لیا

قومی دار الحکومت دہلی کے پٹیل نگر میں ایک جوان خاتون نے 'پاور کڈ' نامی پلیٹ فارم کے ذریعہ آن لائن تدریس کا آغاز کیا جس کے باعث وہ طلبہ اور سرپرستوں کے دل پر چھا گئی ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے دیہی علاقوں میں بھی آن لائن تعلیم کی پہل کی ہے۔

دہلی کی جوان ٹیچر انوپما داس نامی اس خاتون نے 700 سے زائد افراد کو اس پلیٹ فارم سے جوڑ دیا جن میں طلبہ، اساتذہ پرنسپلز اور سرپرست وغیرہ شامل ہیں۔

اس آن لائن تدریس میں ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنسنگ سیشن ہوتا ہے۔ شام کے اوقات میں طلبہ کو مشغول رکھنے کے لیے انتہائی مؤثر طریقے سے مختلف کارکردگیاں انجام دی جاتی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے انوپما کے ایک گھنٹے کے سیشن میں شرکت کی جس میں مختلف عمر کے طلبہ ' زوم ایپ' کے ذریعہ 'پاور کڈ' تدریس میں شامل تھے۔

اس خاتون کی دلچسپ بات یہ ہے کہ طلبہ سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انوپما نے کہا کہ ' میرا مقصد اور مشن واضح ہے۔ طلبہ کے اندر سیکھنے کی بہت سی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ہمیں بس انہیں سمجھنے اور ان کی ہمت افزائی کرنے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.