ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف 'ینگ انڈیا' کا مارچ

author img

By

Published : Feb 25, 2020, 11:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:17 PM IST

شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)، قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کے خلاف پورے ملک میں جاری مخالفت کے درمیان کئی سیاسی، سماجی تنظیموں نے تین مارچ کو ینگ انڈیا مارچ نکال کر دہلی کے رام لیلا میدان میں یکجا ہونے کی اپیل کی ہے۔

این سائی بالاجی
این سائی بالاجی

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین (ایس یو) طلبہ یونین (ایس یو) کے سابق صدر این سائی بالاجی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیز، سی اے اے، این پی آر اور این سی آر کے خلاف ایک سو سے زائد سماجی اور سیاسی تنظیم کے افراد سے تین مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں اکٹھا ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ ینگ انڈیا کے بینر تلے ملک کے امن پسند افراد کواس میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی تاکہ حکومت پر آئین مخالف قوانین کو واپس کرنے کے لیے دباؤ بنایا جا سکے۔

بائیں بازو کی طلبہ تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن (آئیسا) کی دہلی ریاست کی صدر کنول پریت کور نے کہا کہ دہلی میں جاری تشدد 1984 کے سکھ فسادات کی یاد دلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جعفرآباد علاقے میں تشدد بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے اور دہلی پولیس کپِل مشرا کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ کھلے عام دھمکی دے رہا ہے لیکن اس کی گرفتاری نہیں ہو رہی ہے۔ دار الحکومت میں مرکزی حکومت کی شہ پر تشدد بھڑکائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:17 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.