ETV Bharat / state

Yechury Seeks Removal of J&K Chief Justice: یچوری کی صدر جمہوریہ سے جموں و کشمیر کے چیف جسٹس کو ہٹانے کی درخواست - سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری

سی پی آئی-ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے صدر جمہوریہ سے ملک کے آئین کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل Pankaj Mithal Chief Justice of Jammu and Kashmir کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یچوری کا صدر سے جموں و کشمیر کے چیف جسٹس کو ہٹانے کی درخواست

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 2:58 PM IST

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری Sitaram Yechury نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل Pankaj Mithal Chief Justice پر بھارت کے آئین کے خلاف بیان دینے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے فوری طوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے کیا ہے۔

یچوری نے جمعرات کو صدر جمہوریہ کو لکھے اپنے خط میں دعویٰ کیا کہ جسٹس متھل نے بھارت کے آئین کے دیباچے میں ’سیکولر‘اور ’سوشلسٹ ‘ کے الفاظ شامل کئے جانے کو ملک کی روحانی شبیہ کو ’کمپریس‘ کرنے والا بتا کر ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

سی پی آئی (ایم) رہنما کا دعویٰ ہے کہ جسٹس متھل Pankaj Mithal Chief Justice نے 5 دسمبر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ اکھل بھارتیہ ایڈوکیٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں یہ بیانات دیے تھے۔’سیکولر‘ اور ’سوشلسٹ‘ الفاظ کو تمہید میں شامل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ،جسٹس نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بعض اوقات ہم اپنی ضد کی وجہ سے ترمیم لاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سی پی آئی (ایم) کے لیڈر نے کہا کہ سیمینار میں دیے گئے چیف جسٹس Pankaj Mithal Chief Justice کے بیانات کو میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا تھا۔

متعدد بار راجیہ سبھا کے رکن رہے یچوری نے کہا کہ چیف جسٹس متھل Pankaj Mithal Chief Justice کا یہ طرز عمل ان کے جانب سے لیے گئے حلف کی خلاف ورزی اور بھارتی آئین کے خلاف ہے، لہٰذا آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

یو این آئی۔

Yechury Seeks Removal of J&K Chief Justice

: یچوری کی صدر جمہوریہ سے جموں و کشمیر کے چیف جسٹس کو ہٹانے کی درخواست

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.