ETV Bharat / state

Tihar jail 4 officials suspended یاسین ملک معاملہ، تہاڑ جیل کے چار افسران معطل - تہاڑ جیل کے چار افسران معطل

سپریم کورٹ کے ججز نے جمعہ کو علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو کورٹ میں حاضر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد اس معاملہ کی انکوائری شروع کی گئی تھی۔

tihar jail 4 officials suspended: یاسین ملک معاملہ، تہاڑ جیل کے چار افسران معطل

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 3:59 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) : سپریم کورٹ کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور ’’ٹیرر فنڈنگ کیس‘‘ میں تا حیات (عمر قید) سزا سنائے جانے والے محمد یاسین ملک کی عدالت عظمیٰ میں فزیکل موجودگی پر تشویش کا اظہار کرنے کے ایک دن بعد، تہاڑ جیل کے منتظم نے ہفتے کے روز چار اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایک ہیڈ وارڈن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعہ کو کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کے سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی سیکورٹی میں ’’سنگین کوتاہی‘‘ کو نشان زد کیا۔ مہتا نے مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے بھلا کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ’’یاسین ملک کو لانے والے جیل حکام نے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیا ہے۔‘‘ خط میں کہا گیا تھا: ’’یہ میرا پختہ نظریہ ہے کہ یہ ایک سنگین سیکورٹی کوتاہی ہے۔ یاسین ملک جیسا دہشت گرد اور علیحدگی پسند سوچ کا حامل شخص، جو نہ صرف دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں سزا یافتہ ہے بلکہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کے بارے میں جانتا ہے، فرار ہو سکتا تھا، زبردستی لے جایا جا سکتا تھا یا مارا جا سکتا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: Yasin Malik Appearance Issue تہاڑ کے ڈی جی نے عدالت میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی کی تحقیقات کا حکم دے دیا

قبل ازیں، جمعہ کو سپریم کورٹ کے ججز نے یاسین ملک کی فزیکل پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ جیسے ہی کیس کی سماعت شروع ہوئی، جسٹس سوریہ کانت اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ ’’جسٹس دتہ اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکتے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.